منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

فصلی بٹیروں کا اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا ؟ عمران خان جب رخصت ہونگے تو تحریک انصاف کے لیڈران کی اکثریت کس پارٹی کا حصہ بن جائے گی ؟ دنگ کر ڈالنے والی سیاسی پیشگوئی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتدار کی غلام گردشوں کی سمت اور رفتار بڑی بے رحم ہے۔ اس سنگدل حقیقت کا احساس پاکستان تحریک انصاف کو اس دن ہو گا جب ان کے اقتدار کا سورج غروب ہو جائے گا۔ پارٹی کے بانی اور سربراہ عمران خان کو تب اندازہ ہو گا کہ نامور کالم نگار چوہدری فرخ شہزاد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔”تمہیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد“۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے

برعکس تحریک انصاف نے سیاست میں ابھی اپنا گردشی سائیکل مکمل نہیں کیا۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کا مشکل ترین وقت اس وقت ہوتا ہے جب انہیں اقتدار کے ساؤنڈ پروف ایوانوں سے باہر نکل کر ایک دفعہ پھر زمین پر پھینک دیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف پر چونکہ ابھی وہ وقت نہیں آیا لہٰذا انہیں اندازہ نہیں ہے کہ اس وقت پارٹی کی شکل کیا سے کیا ہو جائے گی۔ حضرت سلطان باہوؒ نے کیا خوبصورت بات کی ہے کہ ۔۔۔مویاں دی سار جیوندے کیہہ جانن۔۔۔سوئیو جانے جو مردا ہو۔۔۔مرنے والوں کی خبر زندہ رہنے والےنہیں سمجھ سکتے اسے وہی جان سکتا ہے جوموت کے گھاٹ اترا ہو۔ تحریک انصاف آہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں اسے اقتدار سے محرومی کا زخم جلد یا دیر سے لگنا ہے۔ اس کا نتیجہ دوسری پارٹیوں کی نسبت مختلف ہو گا بلکہ زیادہ شدید ہو گا۔ اس کی وجہ یہہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موروثی قیادت کا دور دورہ ہے لہٰذا پارٹیوں کے اندر اندرونی کشمکش کا ماحول نہیں ہے۔ پارٹی تنظیم کو پتہ ہے کہ ان پارٹیوں میں قیادت سے اختلاف کر کے آپ پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے مگر تحریک انصاف کا معاملہ مختلف ہے۔ موروثی قیادت کا پارٹی سیاست کو فائدہیہ ہوتا ہے کہ اقتدار سے محرومی یا کسی بھی بحران کے وقت پارٹی بنیادی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیاور اپنا وجود برقرار رکھتی ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اس کی مثال ہیں تحریک انصاف جب اقتدار کے سنگھاسن سے نیچے اترے گی تو اس کی ہیئت بہت مختلف ہو گیاس کی وجہ یہ ہے کہ پارٹی کی کور کمانڈ ایسے سیاستدانوں پر مشتمل ہے جو تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی ہم آہنگی نہیں رکھتے بلکہ موقع پا کر پارٹی کی اقتدار کی باری کا مزہ لینے آئے ہوئے ہیں۔ ان موسمی پرندوں کا اگلا ٹھکانہ وہ پارٹی ہو گی جس کی اقتدارمیں اگلی باری ہے لہٰذا اقتدار سے محرومی کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی پوزیشن کریش لیڈنگ والی ہو گی اور آپ کو پتہ ہے کہ کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ تباہی سے بچ بھی جائے تو دوبارہ اڑان کے قابل نہیں رہتا۔ایسی صورت حال میں پارٹی میں موجود سرمایہ کار طبقہ بھی بے رخی کا مظاہرہ کرے گا جبانہیں پتہ چلے گا کہ پارٹی کی کریڈٹ ریٹنگ نیچے آ گئی ہے تو وہ اس میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں گے۔ جہانگیر خان جیسے لوگ ناکام سرمایہ کاری کی مثال ہیں اس لیے رزاق داؤد یا اس کلاس کے لوگ پارٹی کے بارے میں تحفظات کا شکار ہو جائیں گے۔ یہ بھی ایکفیکٹر ہے کہ تحریک انصاف کے بنانے کے ٹائم جو لوگ عمران خان کے ساتھ تھے اس وقت ان میں کوئی بھی ساتھ نہیں کھڑا وہ سارے افتادِ زمانہ کا شکار ہو کر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے مدعی ایس اکبر کا تعلق بھی تحریک انصاف سے ہے۔

فوزیہ قصوری جیسے لوگ جنہوں نے پارٹی کوکروڑوں روپے اکٹھے کر کے دیئے، اس وقت گمنام ہو چکے ہیں۔ عمران خان کی کمزوری یہ ہے کہ یہ پیسے والے لوگوں کو پارٹی میں زیادہ اہمیت دیتا ہے اور سنی سنائی بات پر یکطرفہ فیصلے کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔ incumbency یا اقتدار سے لطف اندوز ہونے کا فیکٹر عوام کو پارٹی سے دور کر دیتاہے۔ تحریک انصاف کا ریکارڈ ہے کہ اپنی معاشی پالیسیوں ناقص حکمرانی اور قیمتوں پر کنٹرول میں ناکامی کی وجہ سے جتنی تیزی سے انہوں نے عوامی حمایت کو کھویا ہے، پنجاب میں اس کا سب سے زیادہ فائدہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کو ہو رہا ہے، اس وقت ن لیگ اس پوزیشن میں نظر آ رہی ہے کہ

وہ نواز شریف کے بغیر بھی پنجاب سے اکثریت حاصل کر سکتی ہے، اس کے لیے نواز شریف کی تصویر ہی کافی ہے۔ اس افسوسناک پیش رفت میں نیب نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ قطعی طور پر جانبدار احتساب کی وجہ سے جو لوگ پہلے نواز شریف کو بدعنوان سمجھتے تھے، اب اس سارے عمل کو احتساببیورو کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔ عمران خان جب اقتدار سے نیچے اتریں گے تو اس وقت رہی سہی پارٹی میں جانشینی کا مسئلہ بڑی شدت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہو گا۔ وہ 70 سال سے تجاوز کر چکے ہیں اور اعلان کر چکے ہیں کہ بطور چیئرمین یہ ان کی آخری ٹرم ہے وہ دوبارہ امیدوار نہیں ہوں گے اب چونکہ

پاکستان کے سیاسی کلچر کی طرح ان کی فیملی کا کوئی رکن سیاست میں پارٹی میں نہیں ہے تو خیال یہی ہے کہ تحریک انصاف کو تتر بتر کرنے کے لیے یہی کافی ہے کیونکہان کے بعد پارٹی کے کسی لیڈر میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ پارٹی کو اکٹھا رکھ سکے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عمران خان کےبعد تحریک انصاف میں سونیا گاندھی ماڈل متعارف کرانے کی کوشش کی جائے جس کی رو سے عمران خان کے بیٹے کو پارٹی چیف بنایا جائے تا کہ پارٹی یکجا رہے مگر ایسی صورت حال میں ان کا بیٹا اپنی برطانوی ماں اور گولڈ سمتھ وراثت کی وجہ سے وزیراعظم نہیں بن سکے گا اور نہ ہی اتنا مؤثر ہو گا۔

سونیا گاندھی کا تجربہ اتنا کامیاب نہیں تھا جب ان کے لیے راہول گاندھی کو جانشین بنانے کا وقت آیا تو بھارتی عوام نے انہیں قبول نہیں کیا لہٰذا یہ موازنہ کوئی بہت زیادہ مثبت نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے جس بڑے پیمانے پر غیر منتخب اور غیر ملکی شہریت کے حامل افراد کو عہدے بانٹے ہیں اور عوامی

مفاد کو جس وسیع پیمانے پر نظر انداز کیا ہے، اقتدار سے محرومی کے بعد ایک لمبے عرصے تک یہ واپس نہیں آ سکیں گے۔ واپسی تو بعد کی بات ہے پارٹی کا وجود برقرار کھنا ہی بہت بڑا چیلنج ہو گا البتہ اتنا ضرور ہو گا کہ پارٹی صفحہئ ہستی سے مٹنے کے بجائے حالیہ دور کی جماعت اسلامی کی طرح ہو جائے گی جوہر الیکشن میں حصہ لے گی مگر جیتے گی نہیں اور پارٹی لیڈر سراج الحق جیسا ہو گا جو کسی نظریے یا پالیسی کو آگے بڑھانے کے بجائے روز مرہ کے حالات حاضرہ پر اپنا ردعمل دیا کرے گا۔ تحریک انصاف کے عروج نے طبقاتی طور پر معاشرے کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ اب اگر کوئی نئی سیاسی پارٹی

ابھرنے کی کوشش کرے گی تو اسے بری طرح ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے بعد اب وہ کسی اور کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ تحریک انصاف نے ماہرین عمرانیات کو یہ ثابت کر دیا ہے کہ لیڈر کا تعلق جس طبقے سے ہو گا وہ اسی طبقے کے مفادات کی نگہبانیکرے گا۔ ایک دولتمند اور خوشحال خاندان سے تعلق رکھنے والا لیڈر غریب طبقے کی نمائندگی کیسے کر سکتا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت جب تک نچلی سطح سے نہیں اٹھے گی ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب کسی خوش فہمی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…