ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی ایس ایس میں دو بار ناکام ہونے پر لڑکی نے خود کشی کرلی

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک)سی ایس ایس کی تیاری کیلئے ملتان سے لاہور آنے والی لڑکی کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ،سی سی پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی لڑکی ندا نے پانچ روز قبل نواب ٹائون کے علاقے نشیمن

اقبال سوسائٹی میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔ ندا کی دوست جب فلیٹ پر آئی تو ندا کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر نے خود کشی سے پہلے گھر والوں کے نام ایک نوٹ لکھا ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں سی ایس ایس کے امتحان میں دو دفعہ ناکام ہو چکی ہوں۔ میں گھر والوں کے لیے مزید بوجھ نہیں بننا چاہتی، اس لیے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔علاوہ ازیں تھانہ مزنگ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر گھر والوں نے 70 سالہ بوڑھی خاتون کے سر میں لوہے کے راڈ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے سفاکی کا یہ واقعہ تھانہ مزنگ کی حدود صفانوالہ والہ چوک میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے پر گھر والوںنے 70 سالہ مسیحی خاتون کے سر پر راڈ سے وار کئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے قانونی کارروائی شروع کر کے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…