بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

روس سے گیس پائپ لائن معاہدہ وزیر توانائی حماد اظہر کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی )وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ روس سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیا ہے۔نجی ٹی وی  پروگرام میں بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ پاکستان نے روس کو کیپیسٹی پیمنٹ کے علاوہ اور کوئی

گارنٹی نہیں دی۔حماد اظہر نے بتایا کہ منصوبے میں روس کا شیئر 74 فیصد اور پاکستان کا 26 فیصد ہو گا۔وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک 56 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا۔دوسری جانب نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میگا پروجیکٹ پاکستان کے توانائی کے تقاضوں کو پورا کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ 2023 کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔منصوبے کی مالی اعانت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ منصوبے میں پاکستان کا حصہ 74 فیصد ہے جبکہ روس بطور فریق26 فیصد کا حصہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ،گیس پائپ لائن منصوبہ کچھ وجوہات کی بناء پر ترقی نہیں کرسکا۔ اس منصوبے کی تعمیر میں شامل غیر ملکی کمپنیوں کی ساکھ کے بارے میں ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی مشہور روسی کمپنیاں پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے کردار ادا کریں گی۔انرجی ٹرمینلز سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا ، ہم ملک میں توانائی کی مصنوعات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے آر ایل این جی درآمد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…