جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھائی کے ساتھ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ جا رہا ہے۔مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش

کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی، تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن و بھائیوں کی ڈانس کو اچھا قرار دیا۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی سوشل میڈیا پیجز پر بھی انہیں شیئر کیا گیا، جہاں زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ کو ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ وہ ماضی میں بھی بھائی کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔گزشتہ برس اپریل میں بھی مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ ’او نانا چیلنج‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر

انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔علاوہ ازیں انہیں گانوں میں ڈانس پرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ ان کی تصاویر کو بھی مداح بولڈ قرار دے کر ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کو 2019 میں تمغہ امتیاز ایوارڈ دیے جانے پر بھی ان پر تنقید کی گئی تھی اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…