بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ایرانی پٹرول 175 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاغی (آن لائن) چاغی سمیت ضلع بھر میں پاکستانی پٹرول نا پید ہوگیا، ایرانی پٹرول فی لیٹر 175روپے تک فروخت ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں پاکستانی پٹرول نہ ہونے کی پیش نظر ایرانی فی لیٹر 175روپے تک پہنچ گیا ہے 175روپے پر بھی شہریوں کو پٹرول ڈالنے میں مشکلات کا سامنا ہے سرحدی ضلع ہونے کے ناطے زیادہ تر ٹرانسپورٹرز ایرانی پٹرول استعمال کرتے ہیں

پاک ایران سرحدی سے پٹرول کی عدم فراہمی کے پیش نظر پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماحاجی محمدعارف نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد پیٹرولیم کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار ایک ماہ کے دوران قیمت میں 9.53روپے فی لٹر اضافہ کر چکی ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری عاطف، چوہدری گل شیر، چوہدری بشارت، حاجی ظفر، چوہدری مزمل، ماجدزمان اعوان، اعجاز گجر، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے لیکن حکومت کو عوام کی حالت زار پر ذرا بھی ترس نہیں آرہا،پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے 40پیسے کا اضافہ بدترین ظلم اور زیادتی ہے، کوروناکے وبائی حالات میں کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، کارو باری طبقے کوریلیف کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر تے ہیں اور مطا لبہ ہے کہ حا لیہ اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد یں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں۔رکن اسمبلی رابعہ فاروقی اور حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد وں کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایک ماہ کے دوران 9.53 روپے فی لٹر اضافہ کر چکی ہے،عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانا ظالمانہ اقدام ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو عید پر مہنگائی کا تحفہ دیا ہے،موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ریکارڈ سطح پر لے آئی

ہے،قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام پر براہ راست اثر پڑے گا، وفاقی حکومت پیٹرول پر ٹیکس لیویز میں بھی کئی گنا اضافہ کرچکی ہے،پاکستان میں اس وقت خطے کا سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے،مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…