جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) مانچسٹر کی اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو گھر کے باہر شرپسندوں نے آگ لگا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی برطانیہ سے پہلی بار کونسل لیڈر منتخب ہونے والی

مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر کے باہر جان بوجھ کر آگ لگادی گئی۔ آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بلند ہوئی اور شعلے پڑوسی کے گھر تک پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، پڑوسی گھر پر لگی آگ کو بھی بجھا دیا گیا۔ عروج شاہ اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔ اولڈہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ گھر میں ہی موجود تھیں۔ ایک 24 سالہ لڑکے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…