جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا، شہریوں کا عدالتوں میں جانے کا فیصلہ

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ،نوٹس بھیج کر ہراساں کیاجانے لگا ،افسران شکایات سننے کو تیار نہیں ،وفاقی دارلحکومت سے سینکڑوں شہریوں نے عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

وزیرا عظم عمران خان کی جانب ٹیکس جمع کرنے کا ٹاسک ملنے پر ایف بی آر شتر بے مہار ہی بن گیا اور روز مرہ دیہاڑی داروں کو نوٹس ملنا شروع ہو گئے ہیں،ایک شہری نے نام نہ لکھنے کی شرط پر بتایا کہ انکے اکائونٹ میں 60لاکھ روپے تھے جس کی مدد میں انہوںنے 8لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس دیا،اور پھر اکائونٹ ہی خالی ہو گیا ،بزنس فلاپ ہو گیا اور عام سی پرائیویٹ نوکری شروع کر دی،لیکن بدقسمتی سے پرانے ساٹھ لاکھ کو لیکر ایف بی آر نے نئے نوٹس بھیجنے شروع کر دیے ہیں اور اس حوالہ سے متعدد بار انکے دفتر میں بھی گیا تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آخر تنگ آ کر شہری نے اکائونٹ ہی بند کر دیا ،باوجود اس کے پھر بھی انسپکٹر آڑھائی لاکھ کا ٹیکس لیکر پہنچ گئے اور کھلی آفر دیدی کہ سرکار کے کھاتہ میں آڑھائی لاکھ دینا پسند کریں گے یا مجھے پچاس ہزار،شہری نے انکی شکایت انکی ایک خاتون آفیسر سے کی مگر وہ بھی عیدی مہم لیکر بیٹھی ہوئی تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں نے ایف بی آر کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر سینکڑوں شکایا ت ایف بی آر حکام کے پاس موجود ہیں اور درجنوں پر انکوائریاں ہو رہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…