جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

لیسکو میںپرکشش سیٹوں پر تبادلوں کے لئے سیاسی و غیر اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کے خلاف شکنجہ تیار، فہرست کی تیاری جاری

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہو ر الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )چوہدری محمد امین نے کرپشن کی مد میں پرکشش سیٹوں پر تبادلوں کے لئے سیاسی و غیر اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کے خلاف شکنجہ کس لیا،کارروائی کے لئے وفاقی وزیر اور

سیکرٹری توانائی کو اعتماد میں لے لیا گیا۔ لیسکو کے ایک اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ ایسے تمام افسران اور ملازمین جنہوں نے کرپشن کرنے کی غرض سے سیاسی و غیر سیاسی سفارشوں کی بنیاد پر پرکشش عہدوں پر تعیناتی کروائی ہوئی ہے یا ایسی تعیناتیوں کے خواہشمند ہیں ان کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لیسکو کے پانچ افسران کو معطل بھی کیا جاچکا ہے، مذکورہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو افسر کے مطابق تعیناتی حاصل کرنے کے لئے سفارش یا سیاسی دبائوڈلوانا ایمپلائز کنڈکٹ رولز کی شق نمبر 17 اور 27 کی سراسر خلاف ورزی ہے ،لیسکو میں سفارش کے کلچر کے خاتمے کے لئے ایک جامع ٹرانسفر / پوسٹنگ پالیسی کو 2018 میں بورڈ کی منظوری کے بعد لیسکو میں نافذ کیا گیا تھا جبکہ2020 کے اوائل میں چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے ایچ آر ڈائریکٹر کی جانب سے تمام افسران اور ملازمین کے لئے ایک اور وارننگ لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد چند کرپٹ افسران نے ان آرڈروں کو ہوا میں اڑا دیا۔ لیسکو افسر نے یہ دعوی بھی کیا کہ لیسکو میں ایسے تمام افسران اور ملازمین کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے اور جلد ہی محکمے میں موجود ان کالی بھیڑوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری توانائی علی رضا بھٹہ کو مکمل اعتماد میں لے لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…