اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

6 ممالک کے کورونا وائرس کیسزسے کراچی میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بھارتی اوربرطانوی ویریئنٹ سمیت 6 ممالک کے کورونا وائرس کیسزسے کراچی میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے،سندھ میں چھ قسم کے غیرملکی کورونا وائرس کے 365 کیسز کے انکشاف پرسندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے تحت نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھرمیں بالخصوص کراچی شہر میں

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مقامات، انڈور ڈائننگ اور کھیلوں کی سرگرمیاں اور کلاس ون سے نو یں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہ کرنے پر مزید سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔بدھ کے روز وزیراعلی ہاس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ ، اکرام اللہ دھاریجو ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سراج سومرو ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹر ساجد جمال ابڑو ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز ، کمشنر کراچی نوید شیخ ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری صحت کاظم جتوئی ، وی سی ڈا یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی ، ڈاکٹر قیصر ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سارہ ، کور -5 اور رینجرز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ صوبہ میں COVID-19 کا مجموعی طور پر تشخیصی شرح 7.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور کراچی میں 13 جولائی کو اس کی شرح 17.11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ 7 جولائی کو شہر کی تشخیصی شرح 11 جولائی کو 11.98 فیصد تھی اور سات دنوں میں یہ شرح 17.11 فیصد پر پہنچ گئی۔ انھوں نے مزید کہاکہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اگر ضروری اقدامات نہیں کئے گئے تو صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ سکریٹری صحت کاظم جتوئی

نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ صوبہ میں 12 جولائی 2021 تک چھ قسم کے کورونا وائرس کے 365 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں یوکے وائرس کے 95 ، جنوبی افریقہ کے 162 ، برازیل کے 29 ، انڈیا کے 66 ،P-1(501Y.V.3) کے تین اور ایک وائلڈ ٹائپ کا شامل ہے۔ اس طرف اشارہ کیا گیا کہ جولائی میں COVID-19 کے

143 مریض فوت ہوچکے ہیں ان میں سے 98 یعنی 69 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے ، 29 یعنی 20 فیصد وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے اور 16 یعنی 11 فیصد گھروں پر تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم مارچ 2020 کو سندھ میں شروع ہونے والی پہلی لہر میں 3038 رکارڈ کیسز کی تشخیص ہوئی تھی ، دوسری لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد

1983 تھی ، تیسری لہر میں تعداد 2076 تھی اور جاری چوتھی لہر میں اب تک 1210 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے انڈور ڈائننگ ، اسکولز کلاس ون سے لے کر نویں جماعت تک ، تمام تفریحی مقامات بشمول واٹر پارکس ، سی ویو، ہاکس بے ، کینجھر ، سوئمنگ پولز، سنیماز اور انڈور جمز پیر سے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم وہ اسکولز جہاں پر امتحانات ہورہے ہیں وہ

اپنے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئندہ پیر کو وہ دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اگر ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں کیا گیا تو مزید سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ اب تک کورونا ویکسین کی 5870997 خوراکیں موصول ہوچکی ہیں ان میں سے 4465908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو تیز کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…