جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جنہوں نے میرے کہنے پر تحریک انصاف کو ووٹ دیا ان سے معذرت خواہ ہوں ، سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی نےپارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی نے حکومت سے تنگ آکر ہاتھ کھڑے کر دیئے اور کہاہے کہ میرا آئندہ سے پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔تفصیلات کے مطابق عدنان خان کاکہناتھا کہ جس نے میرے کہنے پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے ان سب سے میں معذرت کرتا ہوں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اگر کسی بھی

ورکر کا کوئی کام ہو تو وہ سپیکر اسد قیصر یا ایم این اے عاقب اللہ خان کو اپنے کام کا کہے۔عدنان خان نے کہاکہ میں لوگوں سے تنگ آچکا ہوں اور میں آئندہ کسی قسم کی مداخلت نہیں کرونگا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے شاہ منصور ٹائون شپ صوابی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر دس کروڑ روپے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اس کے لئے مزید فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔اور عید الفطر کے بعد وہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر حکام کے ساتھ شاہ منصور ٹائون شپ کا خصوصی دورہ کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ منصور ٹائون شپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر محمد شفیق خان سابق ایم ایس ضلعی ہسپتال صوابی کی قیادت میں ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد میں ڈاکٹر عبدالرحمن انور ،محمد عاصم خان اور دیگر اراکین بھی شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے شاہ منصور ٹائون شپ کے مسائل کے حوالے سے وفد کے مطالبات کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے فوری طور پر دس کروڑ روپے کی فنڈز کا اعلان کر دیا۔ اور کہا کہ شاہ منصور ٹائون شپ شاہ منصور کے مکینوں کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اس کا ازالہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات شاہ منصور ٹائون شپ کو ہر ممکن امداد فراہم کرئے گی۔انہوں نے وفد کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے سیکرٹری بلدیات کو موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔اور کہا کہ وہ بہت جلد سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری بلدیات کے ہمراہ شاہ منصور ٹائون شپ کا خصوصی دورہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے میرٹ کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں تر قیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جب کہ عوا م کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…