جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی نژاد دردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی پہلی مسلم کپتان بن گئیں

datetime 14  جولائی  2021 |

لندن(این این آئی)پاکستانی نژاد سابق صحافی اور رائل نیوی کی اعزازی عہدیدار دردانہ انصاری برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلم خاتون اعزازی کپتان بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دردرانہ انصاری نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ قوم کی دعائوں سے اس مقام پر پہنچی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور رائل نیوی کے سربراہ سمیت پوری قوم کی جانب سے ساتھ دینے پر

ان کی شکر گزار ہیں۔گلوکار عاصم اظہر نے دردانہ انصاری کے اعزازی کپتان بننے پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان کے لیے آج اعزاز اور فخر کا مقام ہے کہ ان کی خالہ برطانوی رائل کمیشن میں کپتان بن گئیں۔گلوکار کے مطابق ان کی خالہ نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی مسلم خاتون بھی ہیں جو رائل کمیشن کی کپتان بنی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ دردانہ انصاری کو ان کے عہدے پر ترقی دینے کی توثیق ملکہ برطانیہ نے کی اور ساتھ ہی انہوں نے خالہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔عاصم اظہر کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد دردانہ انصاری نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔دردانہ انصاری کے اعزازی کپتان بننے پر دیگر لوگوں نے بھی عاصم اظہر کی ٹوئٹ پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا فخر قرار دیا۔رائل نیوی میں اعزازی کپتان بننے سے قبل دردانہ انصاری نیوی میں اعزاز کمانڈر تھیں، وہ 2017 میں کمانڈر بنی تھیں۔اعزازی کمانڈر بننے کے بعد 2020 میں انہوں نے رائل نیوی کی ٹیم کے ہمراہ دنیا کے مختلف ممالک میں گہرے پانیوں کا دورہ بھی کیا تھا۔دردانہ انصاری سماجی کارکن، خواتین کے حقوق کی رہنما، انٹرپنیور اور سابق صحافی ہیں جو چند سال قبل رائل نیوی کا حصہ بنی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…