جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

وادی نیلم میں ‘کلاؤڈ برسٹ سے 30 مکانات تباہ، میاں بیوی لاپتا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم (این این آئی)آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سالخلہ میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ (مخصوص علاقے میں اچانک طوفانی بارشوں) کے بعد نالوں میں طغیانی سے تقریباً 30 مکانات تباہ اور ایک شخص اور اس کی اہلیہ لاپتا ہو گئے۔آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے رات دیر گئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی۔انہوںنے کہاکہ میں نے وادی نیلم کے

ڈپٹی کمشنر سے بات کی ہے، انہوں نے 2 افراد کے لاپتا ہونے اور 2 کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی، گرد و نواح میں رہنے والے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو کا کام طلوع آفتاب تک کے لیے روک دیا گیا ہے۔ضلعی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ افسر اختر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات 9 بجے سے ہی ضلعی ہیڈکوارٹرز اٹھمقام اور اس کے گرونواح میں شدید بارش ہورہی تھی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دریا کے پار سالخلہ سے شور سنا اور جب ہم وہاں رضاکاروں کے ہمراہ پہنچے تو دیکھا کہ نالے کے ساتھ واقع مکانوں میں طغیانی سے تباہی مچ چکی تھی۔انہوںنے کہاکہ سالخلہ نالہ وادی کے تمام ندی نالوں کی طرح وادی کے بیچ بہنے والے دریائے نیلم میں ہی ضم ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق کئی مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں اور ان کا ملبہ نظر آرہا ہے تاہم کئی مکانات مکمل طور پر پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں۔اختر ایوب کے مطابق تقریباً 30 کے قریب رہائشی مکانات جن میں گھریلو سامان و مال مویشی بھی موجود تھا، ایک عدد لکڑی کی فیکٹری اور ایک موٹرسائیکل نالے میں بہہ گئے ہیں۔دوسری جانب ایک عینی شاہد حیات اعوان کا کہنا تھا کہ 20 کے قریب مکانات، دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل مکمل بہہ گئے ہیں جبکہ پندرہ کے قریب مکانات ناقابل رہائش ہیں جنکی زیریں منزلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ تقریباً 25 کے قریب مال مویشی جن میں گائے بکریاں شامل ہیں طغیانی میں بہہ گئے جبکہ علاقے کے انفرااسٹرکچ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔اختر ایوب کے مطابق یہ بالکل وادی کے لیسوا نالے کی طرح کی طغیانی تھی جس نے دو سال قبل اسی جولائی کے مہینے میں نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لگ بھگ 20 افراد کی جان لے لی تھی تاہم سالخلہ میں جانی نقصان اس لیے کم ہوئے کیوں کہ لوگوں نے نالے کا غیر معمولی شور سن کر پہلے ہی گھر خالی کر دئیے تھے۔اختر ایوب نے بتایا کہ ایک گھر سے ایک میاں بیوی جن کی شناخت اکرم ضیا اور سلمیٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔اکرم ضیا کی بیٹی عائشہ اور بیوہ بھابھی خیرالنساء کو رات کو ہی زخمی حالت میں بازیاب کر کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان رات کو ہی علاقے کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…