جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آشنا کو ملنے آئی لاہور کی رہائشی خاتون کی سلک ہوٹل میں ہلاکت

datetime 14  جولائی  2021 |

فیصل آباد(این این آئی)آشنا کو ملنے آئی لاہور کی رہائشی خاتون کی سلک ہوٹل میں ہلاکت ‘ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کرکے مقتولہ کے والد ارشد علی کی

مدعیت میں گلفشاں کالونی کے ملزم شاہد محمود ورک ولد چوہدری قائم دین ورک مکان نمبر 294سی بلاک و ایک نامعلوم ساتھی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقدمہ کے تفتیشی انسپکٹر امیر نے بتایا کہ لاہور قائداعظم سٹریٹ نمبر 15محلہ صداقت پارک کی رہائشی عشاء ارشد کا بیرون ملک سے آنیوالے مذکورہ ملزم سے دو سال سے معاشقہ چل رہا تھا ملزم اب منٹگمری بازارمیں ملازمت کرتا تھا مذکوریہ اسے ملنے کیلئے حسب معمول فیصل آباد آئی جہاں 11جولائی کی شام ملزم شاہد محمود نے اسے ساتھ لیکر سلک ہوٹل نزد ہاکی اسٹیڈیم کاکمرہ نمبر 114بک کروایا اورہوٹل منیجر کو کہاکہ آٹھ بجے صبح میڈم کو ناشتہ دینا ہے ملزم شاہد محمود ورک صبح ساڑھے چار بجے ہوٹل چھوڑ کر ایک کس ہمراہی ساتھی کے چلا گیاصبح آٹھ بجے ہوٹل ملازم نے ناشتہ دینے کیلئے کمرہ 114کھولا تو عشاء ارشد فرش پر مردہ حالت میں پائی گئی مدینہ ٹائون پولیس نے ایک نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…