جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے

datetime 13  جولائی  2021 |

پنگریو (این این آئی) تحصیل ماتلی کے گائوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، سب ہی نو مسلم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رضامندی اور دین اسلام سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کیا ہے

تفصیلات کے مطابق تحصیل ماتلی کے گاوں اسماعیل واڈھو کے رہائش پزیر ہندو کمیونٹی کی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے 59 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوکر مسلمان ہوگئے، مسلمان ہونے والے افراد میں یونین کونسل ماتلی کے سابق چیئرمین عبدالرف نظامانی کے ھاری بھی شامل ہیں اور انہی کی کوششوں سے سب ہی مسلمان ہوئیگاں اسماعیل واڈھو میں نظامانی محلہ کے پیش امام مولانا غلام حسین عطاری نے نو مسلم افراد کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کیا،مسلمان ہونے والے سب افراد کا کہنا تھا وہ اپنی رضامندی اور دین اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے ہیں ان پر کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی ہے جبکہ مولاناغلام حسین عطاری نے سب ہی نومسلم کو دین اسلام پر لیکچر بھی دیا اور اس کی فضیلت بھی بیان کی جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین ماتلی عبدالرف نظامانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے، واضع رہے کہ یہ تقریب چھ روز قبل منعقد کی گئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…