جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کا مصالحت کی بجائے جارحانہ انداز سیاست اپنانے کا فیصلہ

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی مصالحت کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ (ن) لیگ کے صدر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جارحانہ حکمت عملی تیار کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے

چاروں صوبائی صدور اور عہدیداروں کو حکومت کے خلاف متحرک ہونے کی ہدایات دے دی ہیں۔ ذرائع (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف نے منتخب لیگی نمائندوں کو پارلیمنٹ اور دیگر اسمبلیوں میں حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنائیں۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماں پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کو بھی ہدف تنقید بنایا جائے، شہباز شریف نے اپنی ہدایات میں کہا کہ پارٹی سطح پر عید کے بعد ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور دیگر عوامی ایشوز پر حکومت کے خلاف ہونے والے اجتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے اور عوامی احتجاج میں بتایا جائے کی کس طرح ن لیگ نے ملک سے اندھیرے دورکئے ۔(ن) لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم دو دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف چاروں صوبوں کا دورہ بھی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…