جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آئندہ6روزملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

datetime 13  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید مون سون ہوائیں خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی اور زیریں علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ کمزور مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر موجود ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور

گرج چمک کےساتھ بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا چند مقامات پر موسلا دھار بارش امکان ہے ۔ آئندہ جمعرات کو پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں/ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ اسی طرح جمعہ کے دن بھی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیراور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے ۔جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں/ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مومسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…