منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سی ڈی اے کا ہاﺅسنگ سکیموں اور تجاوزات کو روکنے کیلئے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنےکا فیصلہ

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ہاﺅسنگ سکیموں اور تجاوزات کو روکنے کیلئے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنے کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ سی ڈی اے حکام نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں اور تجاوزات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ محکمہ نے سپارکو سے شہر کی سیٹلائٹ تصاویر پر آنے والی لاگت اور ان پر درکار وقت کے بارے میں بھی پوچھا جبکہ ایک اندازے کے مطابق منصوبے پر 1.6ملین روپے کی لاگت درکار ہوگی ۔ سی ڈی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے منیجرز کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوگی اور ان تصاویر کی مدد سے معلوم کیاجاسکتا ہے کہ غیر قانونی سکیموں پر کتنی حد تک ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…