جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

رقم کی تقسیم کا معاملہ وفاقی وزیرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

datetime 13  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تقسیم کے معاملے پر آر او کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے ۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر کی تمام بڑی جماعتیں پورے زور و شور سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…