بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

میرے لئے عامر لیاقت بے حد قابل احترام ہیں، عائشہ عمر

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عْمر نے کہا ہے کہ اْن کے لیے معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بے حد قابلِ احترام ہیں۔عائشہ عْمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اْن کے سامنے دو آپشنز رکھے کہ ’وقار ذکاء� اور عامر لیاقت حسین میں کون بہترین ہے؟‘۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عْمر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا انتخاب کیا جس پر میزبان نے اْن سے وجہ پوچھی۔عائشہ عْمر نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں، مجھے اْن کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’جب بھی اْن کے شو پر جاتی ہوں تو وہ جس طرح سے میرا یا اپنے کسی بھی مہمان کا تعارف کرواتے ہیں تو وہ بہت اچھا لگتا ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین کے شو میں جانے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ واقعی میں ایک باصلاحیت اداکارہ ہوں، مجھے اپنے اندر خوبیاں نظر آنے لگیں۔‘عائشہ عْمر نے مزید کہا کہ ’جس طرح سے عامر لیاقت حسین اپنے شو پر آنے والے مہمان کو عزت دیتے ہیں، وہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔‘ دوسری جانب پاکستان سمیت سرحد کے اْس پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب اْنہوں نے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اْن کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی تو وہ خوشی سے رونے لگ گئی تھیں۔بھارتی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا ماضی کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اْنہوں نے فلم ’رئیس‘ کی آفر پر اپنے اہلخانہ کے ردّعمل کا ذکر کیا تھا۔ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ ’رات کا وقت تھا تو میں نے اپنے والد، والدہ اور بھائی کو بتایا کہ مجھے بھارت سے فلم ’رئیس‘ میں کام کرنے کی آفر آئی ہے جس پر سب حیران ہوگئے تھے‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے گھر والوں کو بتایا کہ فلم میں شاہ رخ خان میرے ساتھی اداکار ہوں گے جس پر میری والدہ حیرانگی سے کہنے لگیں، کیا بولا؟ دوبارہ کہنا‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں نے والدہ سے کہا، جی ہاں! میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں گی تو میری والدہ خوشی سے رونے لگیں کیونکہ اْنہیں اس بات پر بالکل یقین نہیں آرہا تھا۔‘ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’میری والدہ خوشی سے نہال ہوگئی تھیں کیونکہ اْن کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں ایک بار شاہ رخ خان کے ساتھ ضرور کام کروں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…