ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور، اے سی بھی بند کردیا گیا

datetime 12  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور رہے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے،

گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب طیارے میں بروقت سیڑھی نہیں لگائی جاسکی۔اس موقع پر طیارے کا اے سی بھی بند کردیا گیا ،گرمی اور گھٹن سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق پرواز میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا حکم دیدیا ہے ۔سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کیباعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہوائوں سے کھڑے طیاروں کے ا?پس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور رہے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…