جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے جہازوں کو باندھنے کا حکم

datetime 12  جولائی  2021 |

کراچی، اسلام آباد (این این آئی)ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا حکم دیدیا ہے ۔سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کے باعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہوائوں سے کھڑے طیاروں کے ا?پس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب مسافر جہاز میں محصور رہے، مسافروں میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے مسافر 50 منٹ طیارے میں محصور رہے، گرائونڈ عملے کی سست روی کے سبب طیارے میں بروقت سیڑھی نہیں لگائی جاسکی۔اس موقع پر طیارے کا اے سی بھی بند کردیا گیا ،گرمی اور گھٹن سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق پرواز میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطاً بجلی عارضی بند کی جاتی ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بلدیہ، اورنگی، یونیورسٹی روڈ، صدر اور بہادر آباد میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان کیالیکٹرک نے کہا کہ گڈاپ، گلشن حدید، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…