بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی، وہ وقت دور نہیں کہجب۔۔۔مریم نواز لیپہ جلسہ میں کھل کر بول پڑیں

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی لیپہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اہل کشمیر نے اپنا انتخابی فیصلہ سنادیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر آنے کی ضرورت نہیں ،اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا ، کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے

خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی، وہ وقت دور نہیں کہ سب وہی کہیں گے جو نواز شریف کہہ رہے ہیں۔پیر کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے باسیوں کا رزق وفاق کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بجٹ ملتا ہے تو وہ کوئی بھیک نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کا حق ہے، کشمیریوں سے کوئی ان کا حق چھین لے اور نواز شریف اور مریم نواز بیٹھ کر دیکھتے رہیں یہ نہیں ہوسکتا۔مریم نواز نے کہاکہ میں یہاں ووٹ لینے نہیں آئی بلکہ کشمیر کا ایک ایک حصہ دیکھنے کو ملا، مجھے کئی مقامات پر فوجی جوان نظر آئے اور انہوں نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے ایک تعلق کا احساس ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ کئی لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ شاید نواز شریف فوج کے خلاف ہیں، تو انہیں شرم آنی چاہیے، فوج کا بجٹ اور فوجی جوانوں کی تنخواہ آخری مرتبہ صدر مسلم لیگ (ن) کے دور میں بڑھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اور سابق وزیر اعظم نے جن پر تنقید کی اس کو کسی ادارے پر تنقید کا نام نہ لیا جائے، اس لیے ان لوگوں نے جو کام کیا اس کا نقصان نہ صرف پاکستان اور کشمیر کو ہوا بلکہ ادارے بھی متاثر ہوئے۔مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو بھی نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا اور وہ وقت دور نہیں کہ سب وہی کہیں گے جو نواز شریف کہہ رہے ہیں’۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو آر ٹی ایس کے ذریعے دھاندلی کرتی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اٹھا کرلے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 برس میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اور اب کشمیر میں کشمیری ترقی کو ریوس گیئر لگانے کے لیے یہاں آرہا ہے، عمران خان سے پوچھنا کہ کیا تم فاروق حیدر کی ترقی کو بھی پیچھے دھکیلنے آئے ہو؟مریم نواز نے عدالتوں کا فیصلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسمعیل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،ان کا کرپشن کا بیانیہ زمین پر منہ کے بل پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…