اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس جمع کرائو ترقیاتی منصوبے اپنے نام کروائو کے نام سے شروع کی گئی حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے منفرد مہم کے زبردست نتائج سامنے آئے ہیں، خواتین ٹیکس پیئرز بھی ملکی خزانے میں خطیر رقم جمع کروانے لگی ہیں،سیالکوٹ میں ایک بار پھر ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی خاتون سے منسوب کر دیاگیا، کلین گرین مہم کے تحت 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم دوسرے پارک کا افتتاح مریم نعمان نے کیا ۔