بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

عابد شیرعلی کی فیملی کو ان کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان نہیں آسکتے، سعد رفیق

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی فیملی کو ان کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان نہیں آسکتے، عابد شیر علی پاکستان آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، ان کا جرم نواز شریف سے وفا کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف جیسا خطے میں امن کے لیے کام کسی نے نہیں کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

واجپائی کو بس پر بیٹھ کر پاکستان آنے پر کس نے مجبور کیا تھا؟ نواز شریف کی حکومت میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا تھا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اْجاگر کیا، برہان وانی کا نام نواز شریف نے ہی اقوام متحدہ میں لیا تھا۔سعد رفیق نے کہا کہ مودی نے کشمیر کو ہڑپنے کی سازش کی، موجودہ حکومت خاموش ہے، کون کہتا تھا کہ دعا کریں مودی کی حکومت آئے، ہم تھے یا کوئی اور تھا؟۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی صدر ہیں، مریم نواز نے خود اپنا مقام پیدا کیا ہے، شہباز شریف اپنا کام کر رہے ہیں اور مریم نواز اپنا کام کر ہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پار گپتا انڈسٹری سے واضح روابط ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، الیکشن ہارنے کے بعد پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ جھو ٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے۔شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔ انہوں ںے کہا کہ 2015 میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا تھا۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے آج بھی جعل سازی کرتے ہوئے نوازشریف کی لندن کی تصویر شیئرکی۔ انہوں نے کہا کہ جعل سازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔شہبازگل نے الزام عائد کیا کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…