جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کمال راشد خان نے پریانکا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق پیشگوئی کر دی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طلاق اور کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر مختلف پیش گوئیاں کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا اور ان کے

شوہر نِک جونس سے متعلق ہے۔کے آر کے کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سالوں کے اندر نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔ کمال راشد خان کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ناگوار ی کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ متعدد صارفین نے کے آر کے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔علاوہ ازیں فلمی ناقد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔خبروں میں رہنے کے شوقین کمال راشد نے اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹوں کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کبھی بھی کامیاب اداکار نہیں بن سکیں گے۔ دوسری جانب بالی وڈ کی مقبول ترین فلم باغبان کے حوالے سے پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ فلم باغبان کی ہدایتکاری میرے سسر فلمساز بلدیو راج چوپڑا نے کرنا تھی اور انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔رینو چوپڑا نے بتایا کہ بعدازاں کچھ نجی مسائل کے سبب راکھی نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور میرے سسر کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔کئی سال بعد فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کر کے اسے بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ہدایتکاری رینو کے شوہر اور بلدیو راج کے بیٹے روی چوپڑا نے کی اور مرکزی کردار اداکار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے نبھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…