جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

عمران صاحب کی کارکردگی نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام بدلنا ہے،عمران صاحب ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائو گے؟ ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے ، عمران صاحب کی کارکردگی نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام بدلنا ہے،عمران صاحب ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائو گے؟۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 3 سال میڈیا، سیاسی مخالفین کو

جیل میں ڈالنے پر آپ کی توجہ نہ ہوتی تو آج نواز شریف کی تختیاں اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی کارکردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے پہ نئی تختیاں لگانا اورپرانی اکھاڑنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی کارکردگی نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام بدلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں گردوں کے علاج کا ہسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا ،اس ہسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی ،کاروباری افراد، مخیرحضرات، شخصیات، شہریوں، سرکاری ملازمین نے انفرادی حیثیت میں فنڈز دئیے تھے۔انہوںنے کہاکہ بدترین سیلاب کے بعد 2010 میں یہ ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ،یہ ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نوازشریف کے نام پر اس ہسپتال کا نام رکھا گیا ،افسوس چھوٹی گھٹیا ذہنیت عوام کی خدمت میں ناکامی پر کم ظرف حرکتیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الزامات کا بیانیہ عدالتوں میں تباہ ہو گیا، یہ بے بسی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دو، بدزبانی کرو،عمران صاحب کے ’پلے نئیں دھیلہ‘ اس لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام کی تختیاں بدلو،عمران صاحب ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائو گے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک بھر میں موٹر ویز بجلی ، گیس اور ایل این جی کے منصوبوں سے کیسے تختیاں اتاروگے ؟

،عمران صاحب سی پیک پر نوازشریف کالکھا نام کیسے ہٹائو گے ؟،عمران صاحب عوام کے لئے سستی چینی ، گیس، لوڈ شیڈنگ سے نجات پر سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائو گے ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح بھی نوازشریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلو گے؟گر ا کر پھر بنائو گے؟،عمران صاحب منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اور نیت میں جھلکتا ہے،نوازشریف اور شہبازشریف نے دن رات پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے،بائیس کروڑ عوام کے دل میں نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کی تختیاں لگی ہوئی ہیں



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…