ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ بیت اللہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری کے تیار کردہ غلاف کعبہ کو معمول کے مطابق ہر سال نو ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ نیا غلاف یکم ذی الحجہ کو بیت اللہ شریف کے کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے اس سال بھی گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نیا غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ غلاف کعبہ حوالے کرنے کی رسم مسجد الحرام مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے سعودی قیادت کی گہری عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی مملکت کے عہد سے لے کر اب تک خانہ کعبہ کی خصوصی خدمت کی جارہی ہے غلاف کعبہ اتوار 18 جولائی کی رات کو تبدیل کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا



















































