بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کا کھانا محفوظ رکھنے لیے ٹمپریچرسینسرلگادیئے گئے

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ معظمہ کی بلدیہ میں سروسز ایجنسی میں کمرشل اسٹیبلشمنٹ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے مقامات مقدس میں حجاج کو فراہم کیے جانے والے کھانے کو فریج میں رکھنے کے لیے ٹھنڈک ڈگری کی پیمائش پر ٹمپریچر سینسر لگانا شروع کردیے ،

ان درجہ حرارت سینسرزکو سیکرٹریٹ کیٹرنگ انفارمیشن پلیٹ فارم سے جوڑنا شروع کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکریٹریٹ نے 237 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا کیٹرنگ سروس کی کچن سے متعلق خدمات کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔ جس میں ٹریکنگ ڈیوائسز اور ٹمپریچر سینسر لگائے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو فراہم کردہ کھانے کی نقل و حمل کے دوران ٹھنڈک درجہ حرارت کی پیمائش پر بھی عمل کیا جاسکے اور ساتھ ہی سیکرٹریٹ کے کیٹرنگ انفارمیشن سینٹر کے پلیٹ فارم سے بھی انہیں منسلک کیا جاسکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال حج کے دوران 78 کمپنیاں اور کیٹرنگ کمیٹیاں حجاج کو مقدس مقامات پر راشن فراہم کریں گی۔ یہ کمپنیاں حجاج کو مقدس مقامات پر اپنی موجودگی کے دوران ایک دن میں تین وقت کے کھانے مہیا کریں گی۔ ایک دن میں 10 لاکھ اور 200 ریڈی میڈ کھانے شامل ہوں گے۔حجاج کرام کے لیے تیار کھانوں کی سروس جنرل فوڈ اتھارٹی اور مقدسہ دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کی وضع کردہ شرائط اور ضروریات کے مطابق فراہم کی جائے گی۔ ہر حاجی کو اس کے کمرے یا خیمے میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…