جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

مسجد نبویۖ کے دروازوں کی تیاری میں ساج درخت کی لکڑی کااستعمال

datetime 11  جولائی  2021 |

مکہ مکرمہ (این این آئی )مسجد نبویۖ کے 100 سے زیادہ دروازوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی لکڑی مختلف درختوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ مسجد نبویۖ کے دروازوں میں استعمال ہونے والی لکڑی دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی ہے۔ اس کے بعد ماہر کاری گروں کے

ذریعے مسجد کے دروازے تیار کرائے جاتے ہیں جو محض دروازے ہی نہیں بلکہ فن تعمیر کا شاہ کار ہوتے ہیں۔ ان کی تیاری کئی مراحل میں مکمل ہوتی ہے جس میں پالش، سجاوٹ اور خشک کرنے کا عمل شامل ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویۖ میں شاہ فہد کے دور میں ہونے والی توسیع کے بعد دروازوں کے لیے ساج درخت کی 1600مکعب میٹر سے زیادہ لکڑی استعمال کی گئی۔ایک دروازے میں 1500 سے زیادہ منقش ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ مسجد کے اس دروازے کے درمیان گول دائرے کی شکل میں محمد رسول اللہ لکھا گیا ہے۔ایک دروازے کی چوڑائی 3 میٹر اس کی اونچائی 6 میٹر جب کہ اس کی موٹائی 13 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے۔ ایک دروازے کا وزن سوا ٹن ہے۔ دروازے کو ایک ہاتھ سے کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔مسجد نبویۖ کے کچھ دروازے بین الاقوامی شہرت یافتہ فرنیچر ساز عزیزی کے ذریعے تیار کرائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک دروازے کی چوڑائی 3 میٹر اور لمبائی 6 میٹر ہے۔ ان کے اطراف میں کانسی کا دائرہ لگایا ۔ ان پرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالائی حصے میں ادخلوہا بسلام آمنین کے الفاظ منقش ہیں۔ متعدد دروازوں پر اخروٹ کی لکڑی پر پیتل کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔مسجد نبویۖ کے دروازے بنانے کے لئے بڑی تعداد میں لکڑی درکار تھی۔ لکڑی دنیا کے مختلف ملکوں سے منگوائی جاتی ہے۔ اس لکڑی کو برطانیہ میں خشک کیاجاتا ہے۔ وہاں سے اسپین لایا جاتا ہے جہاں دروازے بنائے جاتے ہیں۔ دروازوں پر کشیدہ کاری اور ان پر سنہری رنگ فرانس میں چڑھایا جاتا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…