جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

میں نیچے گری تو میرا سر پتھر کے کنارے سے ٹکرایا اور پھر ۔۔ خاتون بلند پہاڑ‌ سے گرنے کے خوفناک حادثے سے کیسے معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی؟ جانئے

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں پیش آیا جب ایک خاتون پہاڑ سے گر کر بھی زندہ بچ نکلیں، خاتون 60 فٹ نیچے پتھر پر گریں جو حیرت انگیز طور پر زندہ بچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام ریبیکا کروفورڈ ہے جن کی عمر 37 سال ہے

جن کا تعلق برطانوی ریاست جنوب مغربی کاؤنٹی کارنوال سے ہے۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق خاتون کا پہاڑ سے گرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ جون میں پیش آیا تھا۔ہوا کچھ یوں کہ حادثے کا شکار بننے والی خاتون کروفورڈ اپنے گھر والوں کے ہمراہ کارنوال کاؤنٹی کے ایک مقام پر لامورنا کوو کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران اچانک ریبیکا کروفورڈ کا پاؤں پھسلا اور وہ پہاڑ سے 60 فٹ نیچے ایک بڑے پتھر پر جا گریں جہاں ریسکیو ٹیم کا جانا بھی بے حد مشکل تھا۔ خاتون کے گرنے کے بعد اس کے اہلخانہ نے فوراً 999 پر کال کرکے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کیا، اور تھوڑی دیر بعد ہی ریسکیو ٹیم کے جوان ہیلی کاپٹر ایمبولینس لے جائے وقوعہ پر پہنچے اور کروفورڈ کو ریسکیو کیا۔ بعد ازاں ریبیکا نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں سارے واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں جب نیچے گری تو میرا سر پتھر کے کنارے سے ٹکرایا، سر ٹکرانے کی آواز بہت تیز تھی اور مجھے شدید درد بھی ہورہا تھا اور میں اپنی بہن کی چیخ و پکار بھی سن سکتی تھی لیکن میرا جسم ایسا ہوگیا تھا کہ میں ہل جل نہیں کرسکتی تھی۔ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے ان کے حوالے سے بتایا کہ ریبیکا کے سی ٹی اسکین دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے سر میں چوٹ لگی ہے مگر اچھی بات یہ تھی کہ خون نہیں نکلا، ان کی ریڑھ کی 6 ہڈیوں میں بھی فریکچر ہوا مگر انہیں سرجری کی ضرورت نہیں پڑی بعدازاں ان کی صحت میں بہتری آنے کے ہم نے پانچ دن بعد ریبیکا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…