کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد تیزی کی لہر دوسرے روز مندی میں تبدیل ہوگئی۔جمعرات کو کے ایس ا ی 100 انڈیکس 36000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور انڈیکس35900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں21ارب روپے سے زائد کمی ہوئی، تاہم مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 77کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہاجبکہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت ساڑھے 4کروڑ حصص کم رہا۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید کاروباری اتار چڑھاو¿ کی زد میں رہی۔ سیمنٹ، بینکنگ، کیمیکل اورٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور حصص کی خرید اری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 36113.20 پوائنٹس کی ایک اور بلند ترین سطح پر جاپہنچا، تاہم36ہزار پوائنٹس کی سطح پر تکنیکی کریکشن کے باعث انڈیکس 35876.78 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا۔کاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ نے کچھ پوائنٹس ریکور کیے جس کے بعد انڈیکس 35900پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا، تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ بنیادی طور پر مستحکم نظر آرہی ہے تاہم رول اوور ویک قریب ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا سکتا ہے۔ ایران کے ایٹمی معاہدے طے پا جانے کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہیں جس کے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں بھی غیر منافع بخش شعبے سے سرمائے کا انخلا دیکھا جا رہا ہے۔تاہم جون کے مالیاتی نتائج سے جڑی امیدیں مارکیٹ میں تیزی کا سبب بن سکتی ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 121.69 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 36056.68 پوائنٹس سے گھٹ کر 35934.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح 104.54پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 22297.87 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70پوائنٹس کمی سے 25033.57پوائنٹس سے گھٹ کر 24962.78 پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب اسٹا ک مارکیٹ کے سرمائے میں 21 ارب 64 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار 215 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77 کھرب 32 ارب 87 کروڑ 6 لاکھ 92 ہزار 263 روپے سے کم ہو کر77 کھرب 11 ارب 22 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 48 روپے رہ گیا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں 57 کروڑ 56 لاکھ 12 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 16 ارب 85کروڑروپے ریکارڈ کی گئی جبکہ بد ھ کو 62 ارب 14کروڑ73لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 16ارب 53کروڑ تک محدود دیکھی گئی۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 398 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 168 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ، 208میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ 3 کروڑ 30 لاکھ، بینک ا?ف پنجاب 3 کروڑ، لوٹے کیمیکل 2 کروڑ 91 لاکھ، پرویز احمد 2 کروڑ 55 لاکھ اور ٹی آر جی پاک 2 کروڑ 54لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کردی















































