جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

عدالت پیشی پر آس پاس کے لوگ عثمان مرزا اور اسکے ساتھیوں پر لعنت بھیجتے رہے اور آوازیں کستے رہے

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد میں ملوث ملزمان کو جب جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت پیش کیا گیا توآس پاس کے لوگ عثمان مرزا اور اسکے ساتھیوں پر لعنت بھیجتے رہے اور آوازیں کستے رہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ کچھ دن تک یہ

ڈرامہ چلتا رہیگا پھر یہی عثمان اور اسکے ساتھ باھر پھر رھے ھونگے اور اسی طرح کی وڈیوز بناتے رہینگے ھم بھی اسی ملک کے باشندے ھیں ھمیں اس نظام کا پتہ ھے۔ایک صارف نے عدالت سے اپیل ہے کہ اسے نامرد بناکر دوسروں کے لئے مثال بنانا بہت ضروری ہے۔ایک اور صارف کا کہنا ہے پولیس آج سے پہلے کیا کرتی رہی تھی ۔ایسے غنڈے نوٹس میں آئے بغیر نہیں رہتے لیکن پولیس والوں کی مرضی سے ہی ایسے گھناؤنے کام ہوتے ہیں ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرہ جوڑے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان سے ملنے والی مزید تفصیلات تفتیشی ٹیم کو اس دن کے واقعات کا پسِ منظر جاننے میں مدد کر رہی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ اہلکاروں کی متاثرہ جوڑے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ایس پی عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث حیوانی ذہنیت رکھنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور یہ ہمارا اپنا مقدمہ ہے ہم اسے آخر تک لڑیں گے۔لڑکا، لڑکی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ان دونوں کی اب شادی ہو چکی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…