منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافدکر دی گئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافدکر دی ۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کرونا کیسز میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم کوئی مریض وینٹیلٹر میں نہیں۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں بیت زیادہ اضافہ ہے۔ خالد خورشید نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کا حب ہے پوری دنیا سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کرونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی عوام کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے، گلگت بلتستان میں کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں، گلگت بلتستان کی عوام اور سیاح ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران چوبیس گھنٹوں میں مزید 35افرا دچل بسے ، 1828نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 134

ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس

کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 793 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 815 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 269 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 583

ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 353 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 782 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا

وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 863 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 935 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…