ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کل پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے کن اضلاع میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، گجرات، نارووال، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور میانوالی میں

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا لیکن کراچی اور گردو نواح میں ہلکی بارش اور تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کے پی کے میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پوری، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، مردان اور صوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خضدار اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہیف بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے

تاہم صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کا امکان ہے، تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے، 15 سے 17 جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل شہر میں برس سکتا ہے تاہم شہر میں مون

سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل میں 10 سے 22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتا ہے، مون سون کی نم ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گی جب کہ 12 جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں اور 12سے 13جولائی کے درمیان کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…