منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، 21 جولائی کو عید ہو گی

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+این این آئی)پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس طرح یکم ذی الحج بروز پیر کو ہو گی اور ملک بھر میں عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارک، پاک بحریہ اور دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن میں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔بیان میں کہا گیا تھا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات پر مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کوہوا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے گئے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ضروری نہیں کہ ہمیشہ درست ہو۔رواں سال رمضان المبارک کے دوران بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کے نظر نہیں آئیگاتاہم اس روز رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد رات ساڑھے 11 بجے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہوں پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور کل ان شااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…