چٹاگانگ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش نے پروٹیز پر بھی عمدہ کھیل کی دھاک بٹھا دی، ٹیم نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں سب سے بڑا 326 کا ٹوٹل بنایا، پہلی باری میں 78 رنز کی برتری حاصل ہوئی، لٹن داس نے کیریئرکی پہلی ففٹی اسکور کی، شکیب الحسن نے 47 رنز بنائے، ڈیل اسٹین اور سائمن ہارمیر نے تین، تین وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالیے، بدستور 17 رنز کا خسارہ باقی ہے، کم روشنی کی وجہ سے تیسرے دن تقریباً 25 اوورز کا کھیل ضائع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگال ٹائیگرز نے پروٹیز کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور326 بنا دیا، تیسرے دن ابتدائی سیشن میں پروٹیز کو صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی جب ڈیل اسٹین نے مشفیق الرحیم کو ایل بی ڈبلیو کیا، فیلڈ امپائر نے انھیں ناٹ آوٹ قرار دیا مگر مہمان سائیڈ نے کامیابی سے ریویو کا استعمال کرتے ہوئے اہم وکٹ حاصل کی، مشفیق نے 28 رنز بنائے۔کپتان کی رخصتی کے بعد لٹن داس نے شکیب کو جوائن کیا ، دونوں نے ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر کرنا شروع کی اور چھٹی وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے، شکیب47 رنز بناکر ہارمیر کی گیند پر پال ڈومنی کا کیچ بنے، محمد شاہد نے 19 بالز پر تیز رفتاری سے 25 رنز بناکر ٹوٹل کو 300 کے پار لے جانے میں حصہ ڈالا، وہ فلینڈر کی گیند پر وان زیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، لٹن داس کیریئر کی پہلی ففٹی مکمل کرتے ہی ہارمیر کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، انھوں نے 102 بالزمیں سے7کو باو¿نڈری کی سیر کرائی، تیج الاسلام (9) اور مستفیض الرحمان (3) اسٹین کا شکار ثابت ہوئے۔جواب میں جنوبی افریقہ نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا، جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل کا 24.5 اوورز قبل اختتام ہوا تو ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالیے تھے، وان زیل 33 اور ڈین ایلجر 28 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے پروٹیز پر بھی عمدہ کھیل کی دھاک بٹھا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایئرپورٹس اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا
-
جاز کیش صارفین اب موبائل فون کے ذریعے سرکاری ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے



















































