پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پیرپگارا کی والدہ انتقال کر گئیں

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ۔پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اور پیر سید علی گوھر شاہ راشدی کی والدہ انتقال کرگئیں ہے۔اس سلسلے میں کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان نے پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر حر جماعت،قریبی رشتہ داروں،عقیدت مندوں اور دوستوں سے گزارش کی ہے کہ

وہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی مناسبت سے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر دعائے مغفرت کریں فی الحال آنے کی زحمت نہ کریں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران چوبیس گھنٹوں میں مزید 35افرا دچل بسے، 1828نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیئے گئے،

جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں

کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 793 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 815 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 269 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 583 ہو گئیں۔خیبر پختون

خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 353 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 782 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان

میں 27 ہزار 863 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 935 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…