جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

اسلام آباد پولیس عثمان مرزا کو سزائے موت دلوانے کے لیے متحرک ہو گئی

datetime 10  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاالرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعے میں لڑکا لڑکی کو کیس کا حصہ بنایا ہے اور کیس میں سزائے موت کی دفعات بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کیس کا

حصہ بننے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔دونوں کو پروٹیکشن کے لیے کہا گیا ہے تاہم دونوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہو گی تو پروٹیکشن لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے طور پر کیس کو مضبوط بنا کر پیش کریں گے۔بہت مضبوط مقدمہ تیار کیا گیا ہے ، ملزمان کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ایس ایس پی کے مطابق کیس میں سزائے موت کی دفعات بھی شامل ہیں، ایف آئی آر میں کمزوری نہیں ہے۔تحقیقات میں آنے والی مزید باتوں کو بھی کیس کا حصہ بنائیں گے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور تمام ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔چاہتے ہیں اسلام آباد تشدد کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں اور ویڈیو کی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔اسلام آباد پولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ہمارا کام ہے مضبوط کیس عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمام کو سزا ہو اور تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، واضح رہے کہ معاملے کا وزیر اعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا، آئی جی اسلام آباد نے اب تک ہونیوالی پیشرفت پر وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…