ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مفتی عزیز الرحمن کی طالبعلم کیساتھ بدفعلی کا معاملہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ اورڈی این اے سیمپل رپورٹ نے کیس کو الجھا دیا،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرمگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مشہور مدرسے کے نامور مفتی عزیزالرحمن کی جانب سے مدرسے کے طالب علم کیساتھ بدفعلی کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، عدالت میں جمع ہونے والی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ملزم عزیز الرحمن

بے قصور ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ طالبعلم سے بدفعلی کی آڈیواورویڈیو فرانزک تجزیے کیلئے جمع کروائی گئی تھی۔رپورٹ میں ویڈیو کیساتھ کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی اورویڈیومیں موجود طالبعلم اور ملزم دیکھے جاسکتے تھے۔عدالت میں دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیومیں موجود اشخاص خدوخال سے طالبعلم اور ملزم سے مطابقت رکھتے ہیں تاہم واقعہ پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے کی رپورٹ نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے عزیز الرحمان بے قصور نکلے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالب علم سے بدفعلی کے کوئی شواہد موجود نہیں اورعزیزالرحمن اور متاثرہ طالب علم کا ڈی این اے مطابقت نہیں رکھتا۔ طالب علم سے لیے گئے سیمپل میں کچھ بھی نہیں ملا اورمتاثرہ طالب علم کا میڈیکل تاخیرسے ہوا ہے۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اپنے اعترافی بیان میں مفتی عزیزالرحمن نے بتایا کہ وائرل ہونیوالی ویڈیو ان کی ہے اور وہ ویڈیو متاثرہ لڑکے نے چھپ کربنائی تھی۔ مفتی عزیز الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ مدرسے کے لڑکے کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر بدفعلی کی لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا۔مفتی عزیز الرحمن نے مزید کہا تھا کہ اس کے بیٹوں نے لڑکے کو کسی سے بات کرنے سے روکا تاہم منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…