جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

نیب کا رانا ثنا کی ضمانت کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

datetime 9  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیور (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا کی ضمانت کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیار کرلی۔لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی تاہم نیب نے اب اپیل کے ذریعے سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی ہے، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس لیگی رہنما کی ضمانت کنفرم کی، رانا ثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…