جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

datetime 9  جولائی  2021 |

لاہور( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 5 وکلاء پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، اور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اْسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…