اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری سے تنگ افراد خودکشیوں پر مجبور

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونگ( این این آئی) حکمران جماعت کو اس بات کا ادراک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بیروز گاری سے تنگ افراد خودکشیوں پر مجبو‘ر گھروں میں فاقے یوٹیلٹی بلوں کی عدم ادائیگی واپڈا سوئی گیس والوں نے صارفین کی زندگیاں اجیران بنا رکھی ہیں،آٹا ،چینی، گھی، سبزیاں100فیصد مہنگی کمر توڑ مہنگائی سے عوام بلبلا رہے ہیں لیکن حکمران پھر بھی ڈھٹائی سے

کشمیر الیکشن کے میدان جیتنے کے دعویدار ہیں،آزاد کشمیر سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کا گڑھ بن گیا،رواں ماہ ہونے والے الیکشن نے آزاد کشمیر کو ملک کی سیاسی جماعتوںکی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ،ان خیالات کا اظہار آریوجے تحصیل رائیونڈ کے صدر رشید احمد صابر نقشبندی میڈیا سے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن دھاندلی سے ہائی جیک کرنا بہت مشکل ہے عوام سابقہ ضمنی الیکشن سے سبق سیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا کا دور ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ عمران خان پیسے سے آزاد کشمیر کو فتح نہیں کر سکتا، آزاد کشمیر کی عوام غیور اور غیرت مند ہے، تحریک انصاف کے پاس مانگے تانگے کی سواریاں جلد تتر بتر ہوجائیں گیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج مظفرآباد پہنچیںچکی ہیں،برطا نیہ میں آباد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی آزاد کشمیر کا رخ کرنا شروع کردیا، کورونا وائرس کی وبا اور انتہائی مہنگے ٹکٹوں کے باوجود برٹش پاکستانی مختلف شہروں میں پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے پاس عوام کا سامنا کرنے کی حمت اور جرات عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں ،

لیکن تبدیلی سرکار اپنا کوئی بھی انتخابی وعدہ پورا نہ کرنے کے باوجود عوام سے توقعات رکھنے والے یاتو خود ا حمق ہیں یا پھر عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے3سالہ دور اقتدار میں طفل تسلی جھوٹ، انتقام، اور چور چور کی صدا ئیں، اور مفروضوں پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کا ایجنڈا پاکستانی قوم پر

واضع ہوچکاہے ،آزاد کشمیر الیکشن میں بھی ٖضمنی الیکن کی تاریخ دھرائی جائے گی، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ،حکومت نے اگر دھاندلی کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہوں گے،ہمیں ووٹ خدمت کا ملے گا ،میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کو مثالی بنانے کے منصوبے اور ترقی یافتہ بنایا، بلاول

بھٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی حلیف کٹھ پتلی کو گرانے میں سنجیدہ نہیں آریا پار کرنیوالے پاؤں پکڑنے کی سیاست کررہے ہیں ،ہماری جماعت میدان میں آگئی ہے،شہید بے نظیر بھٹواور شہید زوالفقار علی بھٹو آج بھی زندہ ہیں اور کل بھی،ہم نے پانچ سالہ دور اقتدار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خواتین کی زندگی بدل دی، واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 724 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، 25 جولائی کو 45 انتخابی حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑیں گے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…