جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کی کوئی جگہ نہیں، 6 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے دورہ ڈیرہ غازی خان میں عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر چھ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق

اور ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق اور جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفرگڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالہ سے وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی ۔عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا۔عثمان بزدارنے کہا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا اس لئے عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو کرکٹ سمجھ کر ملک کو تباہ وبرباد کردیا، سلیکٹڈ وزیر اعظم کا طرز عمل جمہوری نہیں ہے وہ ایک آمر کی طرح قوم کو ہانکنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکمرانوں کے پاس عوام

کیلئے کچھ نہیں انہیں اپنی عیائشیوں کے سوا کچھ عزیز نہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران ملک میں سیاسی استحکام کے لئے انتقامی سیاست چھوڑ کر عوامی خدمت پر دھیان دیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی شریف خاندان کا مشرف دور میں بھی کڑا احتساب ہو چکا اور موجودہ حکمرانوں نے بھی شریف خاندان کے بچے بچے پر

مقدمات قائم کئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا لیکن حکمران ان پر کوئی الزام ثابت نہ کر سکے۔انہو ںنے کہاکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے اشیا ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مہنگائی کا طوفان غریب شہریوں کو بہا لے گیا ہے اور وہ حکمرانوں سے نجات کی خاطر اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…