جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

او آئی سی کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

datetime 8  جولائی  2021 |

اسلام آباد/نئی دہلی (این این آئی)اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔سیکریٹری جنرل او آئی سی نے یہ بات سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اپنے بیان میں کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں

تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔پاکستان نے او آئی سی کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے لوگوں سے بات چیت کیلئے پہلے راہ ہموار کی جائے کیا شازین بگٹی کو صرف پیغام رسائی کرنے یا پھر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے شخصیات تو نواز شریف اور آصف علی زرداری بڑی تھیں لیکن اداروں نے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔یہ بات انہوںن ے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ شازین بگٹی صرف ایک میسینجر ہوں گے جو جا کر پیغام دیں گے حالانکہ اب پیغام رسائی کے وہ زمانے نہیں کہ کبوتر کے پنجوں میں آپ نے پرچی باندھ دی اور اس نے جا کر پیغام دے دیا اب پیغام رسائی کا جدید زمانہ ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پہلے راہ ہموار تو کی جائے بلوچستان گزشتہ 20، 25 برسوں میں اتنا پیچیدہ ہو گیا ہے کہ میں نے اعتماد سازی کے لیے چھ نکات دیے تھے وہ مسائل حل کرنے تک کا بھی اختیار حکومت کے پاس نہیں تھا جب وزیر اعظم سے ملاقات کرتے تو کہتے کہ جا کر آرمی چیف سے ملیں،

اتنے بے اختیار وزیراعظم مذاکرات کے لیے کسی کو اپنا مشیر بناتے ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ’جو بیرون ملک بیٹھے ہیں آزادی پسند، ان کے مطالبات تو بہت سخت ہیں جو سیاسی لوگ ہیں پاکستان کے آئین کے دائرے کار میں سیاست کر رہے ہیں پہلے ان کی تو سنیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ’لوگ اتنے باشعور ہیں اور تو کچھ نہیں سمجھ سکتے لیکن نیتوں کا تو اندازہ کر سکتے ہیں‘۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…