بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں دہشت گردی کے لیے برطانیہ اور یورپ سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی میں ملوث ملزم نعمان صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ

منتقل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعمان صدیقی کا بانی ایم کیو ایم گروپ سے تعلق ہے، سلیم بیلجیئم نے 2018 میں گلستان جوہر میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی، اس دھماکے کے لیے رقم نعمان صدیق نے دی تھی۔ایف آئی اے نے انکشاف کیاکہ ادارے کی وِنگ سی ٹی ڈبلیو کے 2 انسپکٹرز 10 کروڑ ادائیگی کے خلاف ملزم کی رہائی کے لیے ڈیل کر رہے تھے، تاہم دونوں انسپکٹرز کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ انسپکٹرز کے خلاف بھی اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن و صدر انصاف لائرز فورم کامونکے چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اور ملک کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستانی قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عسکری اداروں کی قابلیت اور صلاحیت سے پوری دنیا آگاہ ہے اور افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کو تسلیم کرتی ہے جو ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر اور ناز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…