جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

شوکت خانم کے لیے پہلے 10فیصد فنڈزاکٹھے کرنے مشکل ترین تھا دلیپ کمارنے یہ فنڈز اکٹھے کرنے میں بہت ساتھ دیا عمران خان

datetime 7  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا

کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے لیے دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کی وجہ سے میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت ایک مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہوجایا کرتا تھا۔ عمران خان نے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عْمر میں انتقال کر گئے ہیں۔لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اْنہیں اکثر معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا جاتاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…