جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی راہول گاندھی کا انتقال کی خبر سن کر شدید افسوس کا اظہار

datetime 7  جولائی  2021 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کی جانب سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔اس ضمن میں راہول گاندھی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی بیان جاری کیا ہے جس میں دلیپ

کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں! دلیپ کمار جی کے انتقال پر اْن کے لواحقین، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ‘بھارتی سینما میں ان کی غیر معمولی شراکت آنے والی نسلوں میں بھی یاد رکھی جائے گی۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عْمر میں انتقال کر گئے ہیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اْن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اْن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اْنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…