جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

’’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل ‘‘صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی دبنگ انداز میں ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 7  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی دبنگ انداز میں ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو کو شیئر کیاجارہا ہے

وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں ٹریفک جام کے دوران گاڑی سے باہر نکل آئے اوراپنی نگرانی اور ہدایات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں نکلواتے رہے۔صوبائی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے دیکھ کر عوام حیران رہ گئے۔وزیر جیل خانہ جات کے تصدیق شدہ فیس بک اکائونٹ پر 4 منٹ 45سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کو غیر معمولی طور پر گاڑی سے باہر ٹریفک کھلواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹریفک کھلوانے کے دوران فیاض چوہان عوام سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ان کی باتوں کا جواب دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو میں صوبائی وزیر کی جانب سے کیپشن درج کرتے ہوئے اس اقدام کو ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل قرار دیا گیا۔کیپشن میں درج تھا کہ آپ نے آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھاہوگا، فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے اور محلے کی عوامی سڑک پر وہ کام کردیا جسے دیکھ کر عوام دھنگ رہ گئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوامی سیاست دان ہوں، عوام میں رہتا ہوں، پروٹوکول کا عادی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…