جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، آئندہ 6 دن ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ،محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی

datetime 6  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کےبیشترعلاقوں پراثراندازہو رہی ہیں۔کمزور مغربی ہوا ملک کے شمالی حصوں پر موجود ہے۔آج منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں

آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ جمعہ کے روز ز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقو ں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سوموار کے روز بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں 11 جولائی سے بارشوں کا امکان ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا آغاز 11جولائی سے ہوسکتا ہے، پاکستان اور بھارت میں مجموعی طور پر بہتر بارشیں متوقع ہیں۔ماہرین کے مطابق خلیج بنگال میں آندرا پردیش یا اوڑیسہ میں 11جولائی کو کم دباؤ بن سکتا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جولائی میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…