جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی مویشی منڈی میں5ٹانگوں والے بچھڑے کے چرچے

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی، کراچی کی منڈیوں سپر ہائی وے اور ملیر میں بھی بڑی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں۔کراچی کے علاقے ملیر کی مویشی منڈی میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر

وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کی پانچ ٹانگیں ہیں اور اس کی پانچویں ٹانگ پیٹھ پر موجود ہے، بچھڑے کے مالک نے بتایاکہ بچھڑے کی پانچویں ٹانگ ہے لیکن اسے زبان سے تشبیہ دی جاتی ہے۔مفتی غلام ماجد نے کہاکہ بچھڑے میں کوئی عیب یا نقص نہیں ہے، پانچویں ٹانگ قدرتی امر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیل میں کوئی نقص یا کمی نہیں ہے یہ اضافی چیز ہے اس لیے پانچ ٹانگوں والے بچھڑے کی قربانی جائز ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے، اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔عید ممکنہ طور پہر21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…